پولیو ورکرز کی اجرت 100روپے سے بڑھا کر 500کرنیکا اعلان

پولیو ورکرز کی اجرت 100روپے سے بڑھا کر 500کرنیکا اعلان

ملتان (وقائع نگار)حکومت نے پولیو ورکرز کی روزانہ کی اجرت 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں دو لاکھ پولیو ورکرز کی روزانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2018 سے ہوچکا ہے اور آئندہ تین سال تک دیا جائے گا۔قومی اکنامک کونسل(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پولیو خاتمے کیلئے منصوبے میں 986.29 ملین امریکی ڈالر مختص کئے ہیں۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے پولیو ورکرز کے کاوشوں کو سراہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور پولیو ورکرز کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر