لین دین تنازعہ ، 1شخص قتل ، حادثات میں 5جاں بحق ، خاتون کی خودکشی

لین دین تنازعہ ، 1شخص قتل ، حادثات میں 5جاں بحق ، خاتون کی خودکشی

مخدوم رشید ‘ ہارون آباد ‘ کبیروالا ‘ اڈا کوٹ بہادر ‘ چشتیاں ( نمائند گان پاکستان ) لین دین تنازعہِ 1شخص قتل حادثات میں 5جاں بحق مخدوم رشید سے نامہ نگار کے مطابق لین دین کے تنازع پر محمد کامران ولد محمد رمضان قوم بھٹی سکنہ مسیت والا موضع اعظم ہانس اور محمد طارق ولد محمد اکرم قوم جٹ کھوکھر سکنہ موضع اعظم ہانس میں بحث ہوئی جس پر مسمی طارق نے پسٹل سے کامران کو فائر مارا جس سیکامران کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی ہے پولیس تھانہ مخدوم رشید نے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ہارون آباد سے نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار کے مطابق روڈ حادثے اور چھت گرنے کے واقع میں ایک بچے سمیت دو افراد جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطا بق تھانہ سٹی کی حدود گودی روڈ پر کاراور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں ستر سالہ بزرگ عبد الرحمن اپنے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ایک کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے بہاولپور ریفر کر دیا گیا ایک اور واقع میں قر یبی گاؤں میں بارش کی باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک سات سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔زخمیوں کو رسیکیو 1122نے طبی امداد لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منقتل کر دیا ۔کبیروالا ، اڈا کوٹ بہادر سے نامہ نگار ، نمائند پاکستان کے مطابق تیز رفتار نے قابوکار کی ٹکر سے چالیس سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق،موٹر سائیکل مکمل طو پر تباہ ہو گیا،متوفی چار بچوں کا باپ تھا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی مو ضع موہری پور کا رہائشی چالیس سالہ محنت کش نصر اللہ ولد محمد شریف قوم کمبوہ موٹرسائیکل پر سوار گھر سے شہر کی جانب آرہا تھا کہ ماڑی سٹاپ کے نزدیک تیز رفتار بے قابو کار نے ٹکر ماردی ،کار کی ٹکر سے نصراللہ سڑک پر گھسیٹتا چلا گیا جب کہ حادثہ میں اسکا موٹر سا ئیکل بھی مکمل طورپر تباہ ہو گیا،کار کی ٹکر سے نصراللہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے خا لق حقیقی جاملا ،اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور اور کار کو قبضہ میں لیتے کاروائی شروع کر دی ہے۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں تا بہاول نگر روڈ دانش سکول کے قریب شام کے وقت نامعلوم وہیکل ڈرائیوار نے ایک موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل ملازم محمد وقاص انجم کو ٹکرا ما ر کر شدید زخمی کر دیا۔ جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔ اور نامعلوم ڈرائیوار جائے وقوعہ سے فراز ہوگیا۔ متوفی پولیس ملازم دانش سکول میں گارد پر تعینات تھا۔ صدر پولیس نے متوفی کے بھائی شہزاد انجم کی رپورٹ پر نامعلو م وہیکل ڈرائیوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ چک نمبر 8/G کی نگینہ بی بی دختر محمد حسن نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی چیز کھا کر خود کشی کر لی۔ جبکہ زہریلی چیز کھانے کے بعد اس کی حالت غیر ہو گی۔ اس کو ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ تاہم اصل حقائق سامنے نہیں آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر