پاکستان کو مستحکم کرنے میں سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا، پرویز الٰہی
جدہ (این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں سعودی عرب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاہے،سعودی ولی عہد کا دورہ(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
پاکستان تاریخی ہوگا، کئی منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط کئے جائینگے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بات سعودی عرب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں سعودی عرب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عنقریب ہونیوالا دورہ پاکستان تاریخی نوعیت کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران کئی منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔تقریب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز سمیت مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔سفیر پاکستان راجہ علی اعجازنے پرویز الٰہی کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ عبدالمالک مجاہد نے دینی کتب کے تحائف مہمان خصوصی کو پیش کئے۔
چودھری پرویز الٰہی