سوات‘ منہدم مکان کے ملبے سے نوجوان کو زندہ نکال لیا

سوات‘ منہدم مکان کے ملبے سے نوجوان کو زندہ نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر )ریسکیو 1122 سوات کی امدادی ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے منہدم مکان کے ملبے تلے دبے نوجوان کو زندہ نکال لیا اورموقع پر ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی مقامی لوگوں نے بروقت امدادی کارروائی کرکے قمیتی انسانی جان بچانے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس بہترین سروس کے اجراء پر صوبائی حکومت کی بھی تعریف کی ہے تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کو علی الصبح اطلاع ملی کہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے گنجان آباد علاقہ فیض اباد میں ایک مکان اچانک زمین بوس ہو گیا اور اس کی منہدم چھت تلے ایک شخص زخمی حالت میں دبا پڑا ہے چنانچہ ریسکیو 1122 کے کنٹرول کو اطلاع موصول ہونے کے اگلے ہی لمحے میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی زیرنگرانی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بھاری ملبہ تلے دبے نوجوان کو جدید آلات کے ذریعے عمارتی سریہ کی کٹائی اور پورے احتیاط سے مگر گھنٹے بھر کی سخت ترین جدوجہد کے بعد زندہ اور بحفاظت نکال لیا