26 کلو چرس سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

26 کلو چرس سمگل کرنیوالا ملزم ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدافسرشاہ نے لاکھوں روپے مالیت کی26کلوگرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق فقیرآباد پولیس نے21دسمبر2018ء کوایک کارروائی کے دوران ملزم ابراہیم ساکن باڑہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 26کلوگرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم نے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپارکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔