عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان درخشاں مستقبل کی طرح رواں دواں ہے‘ فضل حکیم خان

عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان درخشاں مستقبل کی طرح رواں دواں ہے‘ ...

پشاور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان درخشاں مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے دنیا بھر کے ممالک کا پاکستان پر ٹوٹا اعتماد واپس بحال ہو رہا ہے اور ہماری بین الاقوامی تنہائی کے بادل بھی چھٹنے لگے ہیں آج ہمارا عالمی تشخص یکایک ابھر کر سامنے آیا ہے اور اندرون ملک حقیقت پسندانہ اقدامات کی وجہ سے عوام کی زندگیاں بدل رہی ہیں وہ اپنے حجرے مکان باغ میں کھلی کچہری کے دوران لوگوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک نے مختلف علاقوں سے آئے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنتے ہوئے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے فضل حکیم خان نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف اور انکے تمام جائز حقوق مل سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع سوات میں تمام سرکاری افسران عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بروقت اور عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ سرکاری محکموں کے افسران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو جواب دہ ہیں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محکموں میں اہلکاروں اور افسران کی کوئی بھی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی نے بھی عوام کے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالا یا معمولی کوتاہی کی تو وہ خود کو اسی وقت فارغ سمجھیں کیونکہ تب ان کیلئے سوات میں کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی وفود نے انکے معروضات توجہ سے سننے اور انکے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر