وزیر اعلیٰ کاعلیم خان کی وزارتوں سے متعلق رہنمائی کیلئے وزیر اعظم سے رابطہ

وزیر اعلیٰ کاعلیم خان کی وزارتوں سے متعلق رہنمائی کیلئے وزیر اعظم سے رابطہ

لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کی وزارتوں کے چارج عارضی طور پر دوسرے وزراء کو تفویض کرنے سے متعلق رہنمائی کیلئے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کر لیا۔ سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کے پاس بلدیات اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارتوں کے قلمدان ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے بعد حکام کو دونوں وزا ر توں کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلدیات کے قلمدان کیلئے وزیر قانون راجہ بشارت اور وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت کا قلمدان عارضی طو رپر وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کے سپرد کرنے پر غور کیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر