ایک اور ڈیڈ لائن ختم ،وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرا سکیں

ایک اور ڈیڈ لائن ختم ،وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرا ...

لاہور (این این آئی) ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی، وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ٹیکس جرمانہ جمع نہ کرایا،2کروڑ 21لاکھ روپے کی بقایا رقم جمع کرانے کیلئے 7 فروری کی مہلت دی گئی تھی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق علیمہ خان نے دبئی میں 28لاکھ 78ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا،ایف بی آر نے علیمہ خان کو فلیٹ چھپانے پر 100 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2کروڑ 94لاکھ 15ہزار 600روپے عائد کئے تھے، علیمہ خان نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25فیصد ادائیگی کر دی تھی۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے 13 جنوری کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی، انہوں نے بقایا 2کروڑ 21لاکھ کی رقم تاحال ادا نہیں کی، علیمہ خان نے بقایا ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 21جنوری تک مہلت مانگی تھی، بعد میں ایف بی آر نے 21جنوری کے بعد 7فروری کے لئے ٹیکس ادائیگی کا نوٹس دیا تھا مگر ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود انکی جانب سے تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔

علیمہ خان

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) جہانزیب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جرمانے کا 25فیصد جمع کروا دیا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹیکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب خان نے کہا کہ علیمہ خان نے جرمانے کا25فیصد ادا کر دیا ہے ان سے قانون کے مطابق ریکوری کریں گے، علیمہ خان نے اپیل میں جانے کی درخواست دی ہے صوبوں کو(این ایف سی) ایوارڈ کے ذریعے ترغیب دی جاتی ہے اب صوبوں کو ساتواں (این ایف سی) ایوارڈ دیا جائے گا اپنے پہلے 6ماہ میں ہم نے45فیصد ریکوری کی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ اپنے اہداف کے مطابق ریکوری کر لیں ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکس کا خاتمہ وصولیوں میں کمی کا باعث بنا، صوبے نیشنل فنانس کمیشن میں ٹیکسوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔

چیرمین ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر