افغانستا ، فورسز کے آپریشن میں 2طالبان ہلاک، متعدد زخمی ، منشیات کی لیبارٹری تباہ
کابل(آئی این پی)افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلا ف ننگر ہار، خوست، قندھار اور قندوز میں آپریشن کرتے ہوئے22طالبان کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا، خصوصی آپریشن میں طالبان کی قائم کردہ منشیات لیبارٹری کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق افغان فوج کے خصوصی دستے نے طالبان کے خلاف مختلف جگہوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے22طالبان کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کردیا ہے۔ ننگر ہار میں 11 ہلاک جبکہ 4زخمی ہوئے۔ خوست میں 2باغیوں کو ہلاک کیا گیا۔ قندھار میں 5طالبان کو مار دیا گیا جب کہ متعدد زخمی کر دئے گئے۔ قندوز میں طالبان کی بنائی گئی جیل پر دھاوا بولتے ہوئے 5قیدیوں کو رہا کروایا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4طالبان ہلاک ہوئے۔ ان آپریشنز میں طالبان کی جانب سے بنائی گئی منشیات تیار کرنے والی فیکٹری کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
افغانستان