ریا ض میں چودھری پرویز الٰہی کے اعزاز میں چودھری نذیر احمد جٹ کاعشائیہ

ریا ض میں چودھری پرویز الٰہی کے اعزاز میں چودھری نذیر احمد جٹ کاعشائیہ

لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے اعزاز میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں سابق ایم این اے، سابق ضلع ناظم وھاڑی چودھری نذیر احمد جٹ نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اورچودھری راسخ الٰہی نے بھی سپیکر کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کی۔ چودھری پرویز الٰہی نے چودھری نذیر جٹ کی سیاست کے لیے خدمات کو سراہا۔بعد ازاں چودھری نذیر احمد جٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

عشائیہ

مزید : صفحہ آخر