ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکو راج قائم، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر جمال کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر6لاکھ 30ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات ، غازی آباد ڈاکوؤں نے اشفاق اور فیملی سے 9لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، جنوبی چھاونی ڈاکوؤں نے امجد علی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، مغل پورہ میں ڈاکو گھر میں گھس کر فیروز اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر5لاکھ روپے ، کاہنہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے عابد اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے75ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،مصطفی ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں ارشد اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، باٹا پور کے علاقے ڈاکوؤں نے شہبازاور فیملی سے1لاکھ 50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر رضاسے 55ہزار اور موبائل فون،ہنجروال سے ڈاکو فیاض سے27ہزار نقدی اور موبائل فون، نصیر آبادمیں اکرام سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون،سول لائن سے ڈاکو گن پوائنٹ پر عاطف سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے نواب ٹاون ، ڈیفنس ،شادمان، مصری شاہ، اسلام پورہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ،نولکھا ، سمن آباد، چوہنگ،غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر