پیسکو ہنگو کا بجلی صارفین کو انتباہ
پشاور (سٹاف رپورٹر) پیسکو ہنگونے تمام بجلی صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی پیسکو اہلکار یا پرائیوٹ شخص کو بجلی کابل معاف کرانے/جرمانہ ختم کرانے/بل داخل کرانے یا میٹر لگانے کے پیسے ہرگز نہ دیں بلکہ خود اس سلسلے میں پیسکو دفاتر کے ساتھ رابطہ کریں ۔اسی طرح اگرکوئی بجلی چوری میں ملوث ہے تو بجلی چوری ترک کرکے اپنا صحیح میٹر لگائے اور بل بینک/ڈاکخانہ یا آن لائن طریقے سے خودجمع کرائے۔اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی کے بل میں غلطی ہے تو متعلقہ ایس ڈی او کے دفتر جاکر اسی مہینے درست کروا کر جمع کرائے۔