صحافی جمال خشوگی کا قتل سعودی حکام نے کیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

صحافی جمال خشوگی کا قتل سعودی حکام نے کیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کا قتل سعودی حکام نے کیا۔اقوام متحدہ کی تین رکنی انکوائری کمیشن نے خشوگی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا اور کمیشن جمال خشوگی کے قتل سے متعلق حتمی رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن کے ممبر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل سے متعلق ترکی کی تحقیقات میں رخنے ڈالے۔یاد رہے کہ جمال خشوگی کو 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے جسم کے اعضا سعودی قونصلر جنرل کے گھر کے باغ سے برآمد ہوئے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر