آپ مداخلت کاروں کو روکیں، افغان صدرکو غیر ذمہ دارانہ بیان پر جمال رئیسانی کاکرارا جواب

آپ مداخلت کاروں کو روکیں، افغان صدرکو غیر ذمہ دارانہ بیان پر جمال رئیسانی ...

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شہید نوابزادہ میر سراج رئیسانی کے صاحبزادے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے افغان صدر کی ٹویٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں، افغان قیادت کو چاہیے وہ اپنے عوام کے دیرینہ مسائل و مصائب پر توجہ دے۔نجی ٹی وی کے مطابق نو عمر میر جمال خان رئیسانی کا مزید کہنا تھاافغان صدر کیلئے بہتر ہو گا وہ افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کاروں کی آمد کو روکیں ،جمہوری قوتیں پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے سرگرم عمل ہیں لیکن بغیر دخل اندازی کے مثبت انداز میں باہمی تعاون جاری رکھا جائے تو دونوں ممالک کیلئے بہتر ہو گا۔افسوس افغان صدر نے ایک ایسے معاملے پر تبصرہ کرنا ضروری سمجھا جو واضح طور پر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،بلوچ، پشتون، سرائیکی، پنجابی اور سندھی سب پاکستانی ہیں، ہمیں بہت سے مسائل حل کرنا ہیں مگر ایسے بیانات صورتحال کو بہتر نہیں بلکہ مزید خراب کریں گے،آپ کی پاکستانیوں کو تقسیم کرنیکی کوششیں ناکام ہونگی ۔

مزید : صفحہ آخر