ڈیرہ‘ نواب اڈہ میں ایک شخص سے 1 کلو چرس برآمد

ڈیرہ‘ نواب اڈہ میں ایک شخص سے 1 کلو چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے نواب اڈاپر منشیات فروش سے ایک کلو سے زائد چرس ، کڑی خیسورپولیس نے کالاپانی کے مقام پرایک شخص کے گھر سے بھاری مقدارمیں ناجائزاسلحہ برآمدکرلیاجب کہ کلاچی پولیس نے قتل واقدام قتل کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے نواب اڈاپرثناء اللہ اعوان سے دوران تلاشی1250گرام چرس برآمدکرلی جب کہ کڑی خیسورپولیس نے علاقہ کالاپانی میں سدوزئی دوتانی کے گھر سے ایک کلاشنکوف ، ایک رائفل ، ایک بندوق اور102کارتوس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیااسی طرح کلاچی پولیس نے میربازی کے رہائشی کریم خان تاجہ زئی کوسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتارکرلیا۔ مذکورہ اشتہاری ملزم پولیس کو21جولائی 2018کے قتل واقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا ۔پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر