صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین‘ قاتل جگری دوست نکلا

صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین‘ قاتل جگری دوست نکلا

صوابی ( بیورورپورٹ)زیدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول کے جگری دوست کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چند یوم قبل عمر خطاب سکنہ زیدہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے فیصل آمان کو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشین سے قتل کر دیا ہے۔ جس پر ڈی پی او صوابی نے فوری ایکشن لے کر ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ملک کی سر براہی میں ڈی ایس پی صوابی خالد خان، ایس ایچ او تھانہ زیدہ شبیر احمد،تفتیشی آفیسر مختاج خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی۔ جنہوں نے جدید خطوط پر اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیااور ڈرامائی انداز میں شہریار سکنہ نوے چم زیدہ تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا ملزم شہریار نے پولیس کو بتایا کہ میرا تعلق دوبئی میں جنید خان کے ساتھ تھا مگر انہوں نے میرا نمبر اپنے بھائی الطاف کو دیا جس پر الطاف مجھے ہر وقت کال کرتا رہا،چونکہ میری دوسری جگری دوستان انیس اور فیصل آمان تھے، انیس اور الطاف کے ساتھ قتل مقاتلی کی دوشمنی ہے تو الطاف نے مجھے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی لالچ دی۔ میں نے انیس اور فیصل آمان مالٹے کی باغ تک بہانے لے آئے،اسی اثناء میں الطاف کو کال کرکے انیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فیصل آمان موقع پر جان بحق ہوا جبکہ انیس بال بال بچ گیا، ملزم بالا سے پولیس نے دوران تفتیش دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگلے دئیے جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائیں جائے گی اور دیگر ساتھی پولیس کو پہلے سے بھی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں#

مزید : پشاورصفحہ آخر