آئی ایم ایف سے معاملات آخری مراحل میں داخل، پروگرام ملنے سے عالمی معاہدوں میں آسانی ہو گی : اسد عمر

آئی ایم ایف سے معاملات آخری مراحل میں داخل، پروگرام ملنے سے عالمی معاہدوں ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن ) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام صرف ڈالرز حاصل کرنے کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہو گی۔ اسد عمرکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض فراہمی کیلئے ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے تاہم دونوں پھر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ذرائع نے بتایا کہ اختلاف میں کمی ضرور ہوئی ہے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوسکے ہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موسم بہار میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے معاملات طے ہوجائیں گے۔ترجمان وزرت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کے مطابق آئی ایم ایف پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان کو پروگرام لینے کی کوئی جلدی نہیں تاہم اچھا پروگرام ملتے ہی معاہدہ کرلیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا پروگرام صرف ڈالرز کے حصول کیلئے نہیں لے رہے بلکہ آئی ایم ایف کا پروگرام ملنے سے بین الاقوامی سطح پر معاہدے کرنے میں آسانی ہوگی۔

اسد عمر ،آئی ایم ایف

مزید : صفحہ اول