موبائل فون کارڈ پر ٹیکسز بحالی کا متبادل فارمولہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

موبائل فون کارڈ پر ٹیکسز بحالی کا متبادل فارمولہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال اور بجٹ کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کی بجائے موبائل فون کارڈ پر ٹیکسز کی بحالی کیلئے ایک متبادل فارمولہ سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہرنے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آٹ پیکیج کے حصول کیلئے پیشگی شرائط کے طور پر ریونیو ہدف حاصل کرنے کیلئے رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کریں گے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسز میں نظرثانی کرنے کے لیے ایک نیا فارمولا پیش کرنے کے علاوہ آمدنی میں اضافے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے کیونکہ عدالت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پہلا والا فارمولا مسترد کردیا تھا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے دو طرفہ تعاون سے کچھ مدد ملی ہے اور چین کے ساتھ بھی معاملات آخری مراحل میں ہیں اور عوام کو جلد ہی چین سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ اول