امریکہ کا اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرانے کیلئے نیا مفاہمتی مسودہ تیا ر

امریکہ کا اسرائیل فلسطین تنازع ختم کرانے کیلئے نیا مفاہمتی مسودہ تیا ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے اپنا مفاہمتی نیا مسودہ تیار کر لیا، جس پر ٹرمپ انتظامیہ اپنے آغار سے ہی کام کر رہی تھی ۔ وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے معلوم ہوا ہے صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیرڈ کشنر اس مسودے پر فریقین کو اعتماد میں لینے کیلئے رواں ماہ کے آخر میں خطے کا دورہ کریں گے ،اسرائیل اور فلسطین کے لیڈروں کو مطمئن کرنے کیلئے اس امن سمجھوتے میں سیاسی کے علاوہ اقتصادی تجویز بھی شامل ہیں ۔ یادرہے صدر ٹرمپ نے چندہ ماہ قبل وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا تھا جس میں اسرائیل میں امریکہ کے سفیر اور اسرا ئیل فلسطین تنازعے کے اہم مشیروں نے شرکت کی تھی اور امن سمجھوتے کے اہم نکات کو حتمی صورت دی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ امن سمجھوتے میں فلسطینی معیشت کے تمام شعبوں میں پبلک اور پرائیویٹ سرمایہ کار ی کا پیکیج بھی شامل ہے ۔ مسودے میں فلسطین کی الگ اور خود مختار ریاست کو تسلیم کرنے کی تجویز شامل ہے اور دونوں فریقوں کے اعتماد کے بعد امریکہ نے اس خطے کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے سرکایہ کاری کا بھی وعدہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -