(ق) لیگ ، پی ٹی آئی کا مرکز ، پنجاب میں ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

(ق) لیگ ، پی ٹی آئی کا مرکز ، پنجاب میں ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور(آئی این پی)گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے مسلم لیگ(ق) کے باؤ رضوان سے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لے لیا ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،(ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی اور صوبائی وزیر باؤ رضوان کی ملاقات میں مر کزاور پنجاب میں عوامی تر قی و خوشحالی کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ گور نر پنجاب کا کہنا تھا (ق) لیگ سمیت تمام اتحا دی اور حکومت ایک پیج پر ہیں سب کا مشن ملک وقوم کی خدمت کر نا ہے،عوام نے پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی۔ جمعہ کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزرا راجہ بشارت ،فیاض الحسن چوہان،نعمان لنگڑیال،تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل ارشد داد،مسلم (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم شخصیات شر یک ہوئیں جبکہ بعدازاں گور نر پنجاب، وزیر اعلی ،چوہدری مونس الٰہی اور باؤ رضوان نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجو تھے، ملاقات میں پنجاب کے حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگرمعاملات پر بات چیت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سب ملکر ملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے،اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا عوام نے 2018کے عام انتخابات میں ہمیں پانچ سال کیلئے حکومت کر نے کا ووٹ دیا ہے، اس لیے حکومت عوام کی مکمل سپورٹ کیساتھ اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور ملک کوکر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائی جائیگی ۔ تحر یک انصاف کی حکومت پہلے بھی تمام اتحادی جماعتوں کیساتھ مکمل مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کر رہی ہے اور آئندہ بھی تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے اورعام انتخابات میں قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کر یں گے ۔ ملک میں ہر گزرتے دن کیساتھ نہ صرف جمہوریت بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو رہی ہے، جبکہ دوسری طرف گورنر چوہدری محمد سرور سے قطر کے شاہی خاندان کے الشیخ فیصل بن نصیر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جن سے گفتگو میں انکا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت گڈگورننس کیلئے جو مثالی اقدامات کر رہی ہیں انکی وجہ سے آج پاکستان میں غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت پاکستان میں سر مایہ کاری کر نیوالوں کو مکمل اعتماد اور تحفظ فراہم کر یں گی۔غیر ملکی سر مایہ کاری سے پاکستان میں روزگا رکے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں اور غیر ملکی سر مایہ کاروں کا پاکستان آنا موجودہ حکومت پر دنیا کے اعتماد کا ثبوت ہے اور ہم بھی سر مایہ کاروں کو یقین دلاتے ہیں حکومت ہر سطح

پر انکے ساتھ مکمل تعاون کر یں گی ۔

مزید : صفحہ اول