اہم حکومتی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ، پی ٹی آئی نیب قوانین میں ترمیم کیلئے (ن) لیگ کا ساتھ دینے پر آمادہ

اہم حکومتی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ، پی ٹی آئی نیب قوانین میں ترمیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جاوید اقبا ل )مسلم لیگ (ن)اور پی ٹی آئی میں نیب کے پرکاٹنے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں جس کیلئے اند خانے دونوں جماعتوں میں سرکردہ لوگ متحرک ہوگئے ہیں اور باقاعدہ طورپردونوں میں بیک ڈوررابطے شروع ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما کویقین دہانی کرادی ہے کہ حکومت احتساب قوانین میں ترامیم کیلئے ساتھ دے تو(ن) لیگ ،پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں جوپارلیمنٹ کے اندر اورباہرہیں انہیں نیب قوانین پرترامیم کیلئے ساتھ دینے کی ذمہ داری اٹھائے گی اور ترامیم کیلئے پارلیمنٹ میں بل اپوزیشن لائے گی اور حکومت کو ساتھ دیناہوگا۔ذرائع کاکہناہے کہ اس کیلئے احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما سے ملاقات بھی کی ہے جنہوں نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگاہے ۔ذرائع کادعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کوذرائع سے معلوم ہواہے کہ عبدالعلیم خان کے بعد نیب انکے مزید تین اہم رہنماؤں پرہاتھ ڈالنے والاہے جس نے پی ٹی آئی کونیب قوانین میں ترامیم لانے پر مجبورکیاہے ذرائع نے بتایاہے دونوں جماعتوں میں نیب قوانین میں ترامیم کیلئے شروع ہونے والے رابطوں میں کہاگیاہے کہ اپوزیشن جماعتو ں کی ذمہ داری (ن) لیگ اٹھائے گی جبکہ پی ٹی آئی (ق) لیگ سمیت اپنے اتحادیوں کی ذمہ دار ی اٹھائے گی اور اس کیلئے مولانا فضل الرحمن اے پی سی بلانے کیلئے تیارہے جواہم رول ادا کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -