لوکو موٹوز کی مہنگے داموں خریداری ،نیب کا سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ

لوکو موٹوز کی مہنگے داموں خریداری ،نیب کا سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ

لاہور( کرائم رپورٹر) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم جیل میں لوکو موٹوز انجن کی مہنگے داموں خریداری پر تحقیقات کریگی۔نیب ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے ریلوے میں مہنگے داموں 55لوکو موٹوز انجن خریدنے کے معاملے پر سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب کی تفتیشی ٹیم سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کی اجازت کیلئے جلد ہی احتساب عدالت سے درخواست کرے گی ۔

تفتیش

مزید : صفحہ اول