منی لانڈرنگ کیس، عبدالغنی مجیدکو حوالے کرنے کی نیب کی درخواست مسترد

منی لانڈرنگ کیس، عبدالغنی مجیدکو حوالے کرنے کی نیب کی درخواست مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں عبدالغنی مجید کی حوالگی کی نیب کی درخواست مسترد کر دی ۔ بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکلا ء شہادت اعوان اور بیرسٹر جمشید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا ملزم کی کسٹڈی دینا اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، اگر نیب ملزم سے تفتیش کرنا چاہتی ہے تو جیل میں کر سکتی ہے۔یاد رہے نیب کی جانب سے عبدالغنی مجید کو حوالے کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔
درخواست مسترد

مزید :

صفحہ اول -