طالبان کیساتھ معاہدہ افغانستان سے انخلاء نہیں امن کیلئے ہوگا، زلمے

طالبان کیساتھ معاہدہ افغانستان سے انخلاء نہیں امن کیلئے ہوگا، زلمے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے افغان امن مذاکرات کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد نے کہا ہے امریکہ افغانستان سے نکلنے کیلئے نہیں امن کیلئے معاہد ہ کر رہا ہے ، امید ہے یہ معاہدہ جولائی تک طے پا جائے گا، معاہدہ پر پیش رفت نہ بھی ہوئی تو افغانستان میں انتخابات وقت پر ہونگے ، گزشتہ روز یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کر تے ہوئے انکا مزید کہنا تھاطالبان سمجھتے ہیں افغانستان میں امن فوج سے نہیں آئیگا،پاکستان کا امن مذاکرات میں انتہائی مثبت کردار ہے اور اس نے امریکہ اورافغان طالبان کے مابین بات چیت میں سہولت کاری کی ،امریکہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات چاہتا ہے ،امریکہ پاکستان کے ساتھ بھی بہتر تعلقات کا خواہاں ہے،امریکہ چاہتا ہے آئندہ افغان انتخابات میں طالبان بھی حصہ لیں۔ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ،ہم اس سال کو افغانستان کیلئے امن کا سال بنانا چاہتے ہیں ، طالبان سے مذاکرات ابھی ابتدائی مر حلے میں ہیں اور افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ۔طالبان سے پر امن انتخابات کیلئے معاہدہ طے پا جائیگا۔
زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -