فلپائن میں خسرہ کی وبا کے تناظر میں پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

فلپائن میں خسرہ کی وبا کے تناظر میں پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے فلپائن میں خسرہ کی وبا کے تناظر میں پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا،تمام بین الصوبائی ایئرپورٹس پر ہیلتھ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ،قومی ادارہ برائے صحت نے خسرہ سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی،پاکستانی، فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کریں۔جمعہ کو ایڈوائزری قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت نے فلپائن میں خسرہ کی وبا کے تناظر میں پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستانی، فلپائن کا غیرضروری سفر نہ کریں، متاثرہ ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی نگرانی کی جائے۔تمام بین الصوبائی ایئرپورٹس پر ہیلتھ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں حال ہی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی خسرہ مہم چلائی گئی۔

مزید : صفحہ اول