علیم خان کی پیشی پر مخالفین کی حاضریوں جیسا نظارہ نہیں ملے گا،فیاض چوہان

علیم خان کی پیشی پر مخالفین کی حاضریوں جیسا نظارہ نہیں ملے گا،فیاض چوہان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سینئروزیر عبدالعلیم خان کی پیشیوں کو ’’آ لِ شریف‘‘ اور آلِ زرداری کی پیشیوں سے ملانا منظر نامے کا ایک رْخ ہے لیکن منظر نامے کا دوسرارْخ جو ’’آ ل شریف‘‘ اور ’آلِ زرداری‘ کی نیب میں پیشیوں کے وقت نظر آتا تھا وہ یہا ں نظر نہیں آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا آل شریف پر تو الزامات بھی لگ گئے ریفرنس بھی ہو گئے، پراسیکیوشن بھی ہورہی ہے لیکن پھر بھی یہ پی اے سی کی چیئرمین شپ لینے کیلئے اتنے بے تاب تھے کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے کے مصداق استعفیٰ دینے کو تیار نہیں تھے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پچھلے 5ماہ سے شہباز شریف صاحب ، زرداری صاحب اور اپوزیشن کی تمام پارٹیز امور مملکت اور امور پارلیمنٹ چلا نے کو تیار نہیں تھے، اس صورت حال اور ماحول میں مجبوراً زہر کا گھونٹ پی کر شہباز شریف کوبطورِ پی اے سی چیئرمین قبول کرنا پڑا لیکن انہیں کوئی شرم وحیانہیں آئی۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول