پنجاب کابینہ،آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز مسترد

پنجاب کابینہ،آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز مسترد

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کابینہ نے 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیتے ہوئے آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز کو مسترد اورپولیس آرڈر کے تحت پنجاب میں ضلعی سطح پر تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تنازعات کے متبادل حل (آلٹرنیٹیوڈسپیوٹ ریزولوشن ) کے بل 2019ء کی منظوری دی گئی جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے بڑے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد میں کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو انتظامی اور مالیاتی خودمختاری دینے کا فیصلہ اور انتظامی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے جبکہ مالی دشواریو ں کے باوجود عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ وزیراعلیٰ نے نئے وزیر باؤ محمد رضوان کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی عوامی و سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں اوران کی سینئر وزیر کی حیثیت سے کارکردگی شاندار رہی۔

پنجاب کابینہ

مزید : صفحہ اول