نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوں گے،مریم اورنگزیب

نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوں گے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہنوازشریف کوکچھ ہو اتوذمہ دارعمران خان ہوں گے، نواز شریف کو 4دن بعدپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لے جانے کافیصلہ کیوں کیاگیا انکوپہلے کیوں نہیں لے جایا گیا؟پنجاب حکومت نے اپنے ہی تشکیل کردہ میڈیکل بورڈزکی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیا؟اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان لوگوں نے بیگم کلثوم کی بیماری پربھی قابل مذمت رویہ اپنایاتھاسابق وزیر اعظم نوازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران خان ہوگا،صحت کے بنیادی حق پرحکومتی ڈرامے بازی افسوسناک اوراذیت ناک ہے پنجاب حکومت کے سیاسی تماشے کامقصدنوازشریف کوذہنی اذیت پہنچاناہے 4دن کے بعد(پی آئی سی) میں لے جانیکافیصلہ کیوں کیاگیا انکووہاں پہلے کیوں نہیں لیجایا گیا؟نوازشریف کوسروسز ہسپتال لانے کی کیا ضرہرت تھی؟پنجاب حکومت نے اپنے بورڈزکی تجویزکیوں نہیں مانی اپنے ہی تشکیل کردہ میڈیکل بورڈزکی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیاگیا؟3مرتبہ منتخب وزیراعظم کی صحت پرسیاست کرناچھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول