وکلاء کے ناروا سلوک پر عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

وکلاء کے ناروا سلوک پر عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمدشمیم خان کی سربراہی میں ہونے والے عدالت عالیہ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں وکلاء کے نارواسلوک پرماتحت عدالتوں کے ججوں کے ردعمل کے معاملہ کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کو بتایا گیا کہ وکلاء کے نامناسب رویہ کے خلاف ماتحت عدالت کے جج ہڑتال کرتے ہیں اور نہ ہی کام چھوڑتے ہیں ،ججز سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالتوں میں نہیں بیٹھتے ،کمیٹی نے اس سلسلے میں اقدامات کا فیصلہ سیشن ججوں کی صوابدید پر چھوڑ دیاہے،اجلاس میں ہائیکورٹ میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں سینئرترین جج جسٹس مامون رشید شیخ ،جسٹس قاسم خان،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ،جسٹس فرخ عرفان خان،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس امیر بھٹی شریک ہوئے ۔

کمیٹی اجلاس

مزید : علاقائی