پرانی موٹر سائیکل کونئی بناکر بیچنے دکاندارکیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج اعجاز قمر نے پرانی موٹرسائیکل کو نیا بنا کر فروخت کرنے کے بعد واپس نہ کرنے پرعلی تاج آٹوشاپ فاروق سنٹر لاہور ہوٹل کے مالک کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیاہے۔عدالت نے مذکورہ مالک کو7فروری کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں شاہدرہ کے رہائشی محمد مدثر نے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے اس نے پائی پائی جوڑ کر موٹرسائیکل خریدی اس کو موٹرسائیکل ایک لاکھ 9ہزارروپے میں نئی موٹرسائیکل کہہ کر فروخت کی ،اس کو استعمال کیا توکچھ ہی روز بعدٹینکی کا رنگ پھیکاپڑگیا،پھرانجن سے بھی آواز آنا شروع ہوگئی،جس پرموٹرسائیکل شاپ کے مالک سے رابط کیا گیاکہ اس موٹرسائیکل تبدیل کیاجائے لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکارکردیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو پرانی موٹرسائیکل نئی موٹرسائیکل بنا کر فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوے کارروائی کی جاے اور اسے ہرجانہ دلوایا جائے۔