کرپشن کیس ، سابق ایل ڈی اے چیف انجینئر اسرار سعید ضمانت پر رہا

کرپشن کیس ، سابق ایل ڈی اے چیف انجینئر اسرار سعید ضمانت پر رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن بہادرعلی خان نے کرپشن کیس میں گرفتارایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں2لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت میں ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کی درخواست ضمانت کی سماعت شروع ہوئی تو اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ پیش کیاگیا، عدالت کوبتایا کہ ملزم نے محکمے میں اختیارات کا استعمال کرکے کرپشن کی جس پراسے گرفتار کیا گیا،فاضل جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

مزید :

علاقائی -