سب انسپکٹر سے ناروا سلوک پر ایس پی اقبال ٹاؤن کا نوٹس
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایس پی اقبال ٹاؤن علی رضا کی جانب سے سب انسپکٹر نویدعبدالمجید کے ساتھ ناروا سلوک کی سوشل میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آئی اے بی کو معاملے کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ انکوائری مکمل ہونے تک ایس پی علی رضا کو سنٹرل پولیس آفس کلوز کردیا گیاہے۔ جبکہ ایس پی سٹی معاز ظفر کو تبدیل کر کے ایس پی انوسٹی گیشن قصور اور وہاں سے ایس پی غضنفر شاہ کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔