لامعروف اداکارہ حانیہ عامر کا پہلا گانا منظرعام پر آگیا

لامعروف اداکارہ حانیہ عامر کا پہلا گانا منظرعام پر آگیا

ہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل حانیہ عامر کا پہلا گانا منظرعام پر آگیا ہے۔ایک ماہ قبل میڈیانے یہ نیوز بریک کی تھی کہ حانیہ عامر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے اور وہ اپنا پہلا گانا ساحرعلی بگا کے ساتھ بنارہی ہیں۔ اس بارے میں حانیہ عامرنے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی کیونکہ وہ پرستاروں کو سرپرائز دینے کی خواہش مند تھیں اور اب ان کا یہ سرپرائز منظرعام پرآگیا ہے۔حانیہ عامر نے اپنی زندگی کا پہلا گانا ڈرامہ سیریل’انا‘کے لئے گایا جس میں انہوں نے خود بھی اہم کردار اداکیا ہے جن کے ساتھ عرفان کھوسٹ،نعمل خاور،شہزادشیخ اور سیمی راحیل سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔حانیہ عامر کا گایا ہوا پہلا گانا ’’پیار ہے تم سے مگر پیارسے ڈرلگتاہے‘‘شائقین میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔

یہ گانا عمران رضانے لکھا ہے جبکہ اس سیریل کے ڈائریکٹر شہزادکاشمیری ہیں۔

مزید : کلچر