زوباب رانا ناظرین کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب

زوباب رانا ناظرین کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب

لاہور(فلم رپورٹر)ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی باصلاحیت اداکارہ زوباب رانا اپنے دلکش معصوم انداز سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب فوری مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں،بھولی بھالی معصوم صورت اورحسین بھوری آنکھوں والی زوباب رانا نے اپنے فنی کیریئر کی ابتداء 2017 میں ماڈلنگ سے کی،جبکہ 2018 کی انعام یافتہ ڈرامہ سیریل ’’نصیبو جلی‘‘سے ان کی فنی صلاحیتیں نکھرکر سامنے آئیں،زوباب رانا کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اندازہ بندش نامی ڈرامے کی پہلی قسط میں دیکھا جاسکتا ہے،جس سے زوباب رانا کی غیر معمولی صلاحیتوں کا برملا اظہار ہوتا ہے،ڈرامہ سیریل بندش کی ہدایات عابد رضا نے دیں ہیں،جس کی کہانی خوف،سنسنی اور سازشوں کے گرد گھومتی ہے۔

۔،

اس ڈرامے میں زباب رانا ایک ہلکا پھلکا رومانوی کردار نبھا رہی ہیں،جو اپنے خالص جذبوں اور نیک افکار و خیالات کے باعث گھر میں پھیلتے اثراتِ نحوست سے اب تک محفوظ ہے،سہہ جہتی انداز میں لکھے گئے اس ڈرامے میں خوف،دہشت اور سازشی عناصر کے مابین زوباب رانا کا کردار ایک خوشگوار ہوا کے جھونکے کی مانند ہے،اس ڈرامے کی انفرادیت کالے جادو اور سفلی جذبات کے اظہار کے لئے کسی بھی طرز کا روائیتی نا خوشگوار و دہشت زدہ میک اپ اور سازو سامان کا استعمال نہ کرنا بھی ہے۔

مزید : کلچر