برکت ٹیکسٹائل ملز بینک الفلاح کی نادہندہ نکلی

برکت ٹیکسٹائل ملز بینک الفلاح کی نادہندہ نکلی

لاہور(نامہ نگار)سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کے چچا زاد بھائیوں کی ٹیکسٹائل ملزبینک الفلاح کی ڈیفالٹرنکلی، بینکنگ عدالت نے برکت ٹیکسٹائل ملز کے مالک میاں طیب اقبال سمیت دیگرسے رقم کی ریکوری کے لئے دعویٰ پر 28 فروری کو فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیاہے۔بینکنگ عدالت نے بینک الفلاح کے بیرسٹرعمران عزیزخان کی وساطت سے9 کروڑ 48 لاکھ 32 ہزار 841 روپے کی ریکوری کے دعویٰ پر سماعت کی۔

مزید : علاقائی