ڈرامہ سیریل کے بعد احسن خان اورکبریٰ خان فلم میں اکٹھے

ڈرامہ سیریل کے بعد احسن خان اورکبریٰ خان فلم میں اکٹھے

لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل احسن خان ڈرامہ سیریل کے ساتھ اب اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق احسن خان اور کبریٰ خان نے حال ہی میں اکٹھے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کی تھی اور اب انہیں ایک فلم میں اکٹھے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔احسن خان اور کبریٰ خان کے ساتھ بشریٰ انصاری ،جاوید شیخ اور شفقت چیمہ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔جبکہ فلم میں نئے اداکاروں کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ احسن خان اورکبریٰ خان کے کرداروں کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہیں ۔

یہ کردار پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہوجائیں گے۔احسن خان اور کبریٰ خان اپنی اس فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

مزید : کلچر