ڈیوائن براوو کے نئے گانے میں شاہد آفریدی کی بھی جھلک

ڈیوائن براوو کے نئے گانے میں شاہد آفریدی کی بھی جھلک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برج ٹاؤن (آئی این پی)ویسٹ انڈیز کے سابق آل رانڈر ڈیوائن براوو کا نیا گانا ایشیا منظر عام پر آگیا جس میں شاہد آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین سٹار آل رانڈر ڈیوائن براوو موسیقی سے بھی بڑا گہرا لگا رکھتے ہیں، ان کا گایا ہوا گیت چیمپئن آج بھی بہت مقبول ہے، نئے گانے ایشیا میں انہوں نے شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردنے، شکیب الحسن اور راشد خان کا ذکر کیا ہے، ویڈیو میں ان سٹارز کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوائن براوو نے ایک بہترین کوشش کی ہے۔
، امید ہے کہ نیا گانا چیمپئن سے بھی زیادہ مقبول ہوگا۔یاد رہے کہ ڈیوائن براوو گزشتہ سال اکتوبر میں ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے اور اب صرف لیگز کھیل رہے ہیں، آئی پی ایل میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ بھارت آئیں گے۔