خیبر پختونخوااسمبلی، اپوزیشن اورحکومتی ارکان میں تلخی،اجلاس شور شرابے کی نذر

خیبر پختونخوااسمبلی، اپوزیشن اورحکومتی ارکان میں تلخی،اجلاس شور شرابے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی نذر ہو گیا،تفصیلات کے مطابق اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کے زیر صدارت شروع ہوا۔ اپوزیشن اراکین نے بات کا موقع نہ ملنے پر سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ ایوان میں دوسری بار احتجاج اپوزیشن کے سوالات ملتوی کرنے اور تیسری بار اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب لیگی رکن ثوبیہ شاہد نے بی آر ٹی منصوبے میں کمیشن لینے کا الزام لگایا۔ثوبیہ شاہد نے کہاکہ منصوبے میں ڈیڑھ ارب روپے کمیشن لیا گیا جو الیکشن میں لگایا گیا، اس الزام پرصوبائی وزراء اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔اجلاس میں حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی جائے گی۔
خیبر پختونخوااسمبلی

مزید :

صفحہ اول -