وزیراعظم آج ہیڈ بلوکی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم آج ہیڈ بلوکی کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پتوکی (این این آئی )وزیراعظم پاکستان عمران خاں آج9فروری پتوکی کے نواح ہیڈ بلوکی میں 2500ایکڑ پر مشتمل نئے جنگل میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار مشیر وزیر اعلی پنجاب عمر فاروق ملک بھی PM کے ہمراہ ھوں گے اور صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکء صوبائی وزیر پاپولیشن ہاشم ڈوگر سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ ایم این اے سردار طالب حسن نکء سابق صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لاھور و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا الماس لیاقت و دیگر وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا شاندار استقبال کریں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -