قومی خزانہ لوٹنے والوں کو جیل میں ہونا چاہیے،مراد سعید

قومی خزانہ لوٹنے والوں کو جیل میں ہونا چاہیے،مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملتان سکھر موٹروے میں قومی خزانے کو 60سے 70ارب روپے نقصان پہنچایا،ملک کے پیسے کو بے دردی سے لوٹنے والے کو جیل میں ہونا چاہیے،3سال بعد سڑکوں کیلئے قومی خزانے سے پیسے نہیں لیں گے،وہ جمعہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ مراد سعید نے کہا احسن اقبال این ایچ اے پر دباؤ ڈالتے رہے کہ پروجیکٹ شروع کیا جائے، وہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی تھے لیکن کرپشن اور کمیشن کیلئے انہوں نے بطور وزیر مواصلات دستاویزات پر دستخط کئے، احسن اقبال نے 256بلین کا پروجیکٹ خود بنایا اور اسے506ارب تک خود ہی لے گئے، احسن اقبال بتائیں کہ جاوید صادق کا شہباز شریف کیساتھ کیا رشتہ ہے، ہم نے 5ماہ میں 4329ملین روپے کی ریکوری کی،ریونیو بڑھایا اور ٹول پلازوں کے شفاف ٹھیکے دیئے،جس سے 52.9ملین روپے کا فائدہ ہوا۔ بتایا جائے 259ارب روپے کا ٹھیکہ 406ارب روپے میں کیسے دیاگیا ہے،کرپشن کا پیسہ لوٹنے والوں سے پیسہ واپس لیا جائیگا۔