پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ، گورنر سندھ

پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ، گورنر سندھ

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ، مشترکہ سرمایہ کاری سے خطہ میں بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی، صوبہ سندھ بالخصوص کراچی شہر ہیلتھ ، فارماسیوٹیکل، آئل، آئی ٹی، توانائی ، زراعت ، انفرااسٹرکچرسمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی پر کشش ہے یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرزHenry Ensher سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ملاقات میں امریکہ کی قونصل جنرل JoAnne Wagner سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطہ میں نئے دور کا آغاز کرے گا کئی ممالک کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش نے منصوبہ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے ، منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان سمیت خطہ میں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ ممکن ہوگا جبکہ وزیر اعظم بھی پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اس ضمن میں میگا پروجیکٹس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی حب کراچی کی بھرپور استعداد اس کو نمایاں مقام دیتی ہے اس ضمن میں امریکہ کے سرمایہ کار شہر کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

گورنر سندھ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر