سندھ ہائیکورٹ، بینظیر میڈیکل کالج کی 100نشستوں کی بحالی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ، بینظیر میڈیکل کالج کی 100نشستوں کی بحالی کا حکم

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو3 ماہ میں کالج میں اساتذہ، اسٹاف مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی 50 فیصد نشستیں کم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو3 ماہ میں کالج میں اساتذہ، اسٹاف مکمل کرنے کا حکم دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کے پاس موجود سمریز15 دن میں منظورکرنے اور پی ایم ڈی سی کولیاری کالج کی نئی فیکلٹی رجسٹرکرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں۔

سندھ ہائیکورٹ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر