کراچی، سپرہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی، سپرہائی وے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے سپرہائی وے پر واقع کوئٹہ ٹاون میں فائرنگ ڈکیتی میں مزاحمت نے دو افراد کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت امان اللہ اور ولی خان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے امان اللہ اور ولی خان سہراب گوٹھ پر واقع ایک بینک سے 2 لاکھ روپے لے کر نکلے تھے۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نیامان اللہ اور ولی خان سے لوٹ مار کی اور اس دوران ان کے مزاحمت کرنے پر ان فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان فائرنگ کر کے با آسانی فرار ہوگئے ،بعد میں دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔