پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ارشد چوہدری سے اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ارشد چوہدری سے اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی اور سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے ڈسٹرکٹ ویسٹ شیرشاہ کے کارکن ارشد چوہدری کی بھابھی کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہار کیا ۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر