حلیب فوڈز کی ادب فیسٹیول کے ساتھ شراکت داری

حلیب فوڈز کی ادب فیسٹیول کے ساتھ شراکت داری

کراچی (پ ر)پاکستان کی صف اول کی فوڈ اینڈ بیوریجز کمپنیوں میں سے ایک حلیب فوڈز لمیٹیڈ نے پاکستان کی تاریخی طور پر وسیع اور متنوع ثقافت و ادب کا جشن منانے کے لیے ادب فیسٹیول پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملائے۔ حلیب فوڈز لمیٹیڈ پہلے ادب فیسٹیول کا اہم اسپانسر تھا جہاں ایونٹ میں حبیب فوڈز لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میموش خواجہ نے اہم مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔حلیب فوڈز کے سی ای او میموش خواجہ نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ حلیب فوڈز نے اس سال پاکستان میں 35 برس مکمل کر لیے اور یہ ہمیشہ سے صحت اور سسٹین ابلٹی کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ہم اس فیسٹیول کا حصہ بننے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں جہاں اس کی بدولت ملک کے بہترین مقررین اور ادبی شخصیات کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے‘‘۔حلیب فوڈز لمیٹیڈ ادب فیسٹیول کے جوش و جذبے کا حصہ بنا، تاکہ ناصرف پاکستان کی متعدد زبانوں اور ادبی روایات کے تنوع اور گہرائی کا جشن مناتے ہوئے انہیں اجاگر کیا جا سکے بلکہ ساتھ ساتھ صحت مند پاکستان کے لیے بھی کام کیا جا سکے۔ اس شراکت داری کے ذریعے حلیب فوڈز لمیٹیڈ اپنے برانڈ کے نام کی میراث کے بدولت ناصرف تمام عمر کے لوگوں سے براہ راست جڑنے میں کامیاب رہا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ادب فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں سے نیا رشتہ بھی قائم کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر