پاکستان کو مطلوب اہم ترین شخصیت چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود سعودی عرب میں پکڑا گیا، پاکستان منتقل

پاکستان کو مطلوب اہم ترین شخصیت چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود ...
پاکستان کو مطلوب اہم ترین شخصیت چیف فنانشل آفیسر اومنی گروپ اسلم مسعود سعودی عرب میں پکڑا گیا، پاکستان منتقل

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف ائی اے کو مطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو انڑپول کی مدد سے تحویل میں لیے جانے کے بعد جمعہ کی شب سعودی عرب سے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلم مسعود کو جمعہ کی شب سعودی عرب سے آنے والی پرواز نمبر ایس وی 722 کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیاگیا جہاں سے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکڑ ملک طارق کی سربراہی میں 4رکنی ٹیم مزکورہ کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئے، اسلم مسعود کی گرفتاری کے بعد پاکستان منتقلی کیس کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاؤنٹنٹ بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان پر 107جعلی بینک اکانٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اسلم مسعود کے دو مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے کہ انکشاف ہوا کہ اسلم مسعود جنوری 2018 میں بیرون ملک رپوش ہو چکا ہے جس کے بعد ایف آئی اے ملزم کی گرفتاری کیلیے ریڈ نوٹس جاری کرکے انٹرپول سے رجوع کیا اور اکتوبر میں انٹرپول نے اسلم مسعود کو اس وقت تحویل میں لے لیا تھا جب وہ لندن سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا تھا جس کے بعد پاکستانی اتھارٹیز نے مذکورہ کی وطن واپسی کیلیے اقدامات اٹھائے اور ایف آئی اے کی ٹیم کو بھی ملزم کی حوالگی کیلیے بجھوایا گیا۔

مزید : جرم و انصاف