5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت میں 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور لاش سڑک کنارے پھینک دی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں ایک دل خراش واقعہ پیش آیا جب سفاک ملزم نے 5 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا اور بچی کی لاش کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا۔زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی والدین اور 3 بہن بھائیوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر ہی مقیم تھی۔ بچی کو سوتے ہوئے اغوا کار اُٹھا کر لے گیا، والدین نے صبح پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے کچھ ہی دیر بعد لاش برآمد ہوگئی۔
بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی اور قتل میں ایک ہی شخص ملوث ہے جس کا ڈی این اے مل گیا ہے، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔واضح رہے کہ بھارت میں صرف 2016ء میں 39 ہزار جنسی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے جن میں اب 15 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ اس طرح بھارت میں ہر 13.5 منٹ میں ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔