وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ برطانیہ کے بعد وطن پہنچ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ کامیاب رہا، جس کے دوران کشمیر یوں کیلئے بھرپور انداز میں آوازاٹھائی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماو¿ں نے اختلافات بھلا کر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی۔