میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ ،گلوکار علی ظفر کی طرف سے پیش ہونیوالے وکلاء کے بیانات قلمبند

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ ،گلوکار علی ظفر کی طرف سے پیش ہونیوالے وکلاء ...
میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ ،گلوکار علی ظفر کی طرف سے پیش ہونیوالے وکلاء کے بیانات قلمبند

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہتک عزت کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کی اور انہوں نے علی ظفر کی جانب سے پیش کیے گئے 2 وکلا کے بیان قلم بند کیے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج کی سماعت میں علی ظفر کو روبرو پیش ہوکر شہادت قلمبند کروانے تھے، تاہم وہ خود پیش نہ ہوسکے۔علی ظفر کی جانب سے ان کی وکیل امبرین قریشی عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے عدالت کو کیس سے متعلق آگاہ کیا۔عدالت نے مختصر کارروائی کے دوران علی ظفر کی جانب سے پیش کیے گئے 2 گواہوں کے بیانات بھی قلم بند کیے، تاہم بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت رواں ماہ 26 فروری تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت میں علی ظفر کے دونوں گواہوں کو بھی دوبارہ طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے اسی کیس کی سماعت میں 2 بار میشا شفیع بھی پیش نہ ہوسکی تھیں۔گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

مزید : تفریح