پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔پی آئی اے ایئرہوسٹس نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار ثمینہ قریشی نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزارکوجعلی ڈگری جمع کرانے پرنوکری سے فارغ کیاگیا،ایئرہوسٹس کیلئے صرف انٹرمیڈیٹ کی ڈگری لازمی تھی،درخواست گزار کاکہنا ہے کہ درخواست گزارنے کبھی بی اے کی ڈگری ظاہرکی نہ ادارے نے مانگی،ادارے نے جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی فہرست دی،ادارے کی فہرست میں درخواست گزارکانام ہی شامل نہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد